تُرکی کے اسلامی اقتصادیاتی ایوارڈ کا اعزاز پروفیسر خورشید احمد کے لیے

تُرکی کے اسلامی اقتصادیاتی ایوارڈ کا اعزاز پروفیسر خورشید احمد کے لیے

معروف ماہرِ اقتصادیات، ماہرِ تعلیم، اِسٹیٹس مین اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) کے بانی چیئرمین (اور اب سرپرست اعلیٰ) پروفیسر خورشید احمد کو اسلامی اقتصادیات کے شعبے میں ان کی زندگی بھر کی خدمات کے اعتراف میں استنبول میں 14-16 اکتوبر 2022 کو منعقد ہونے والی دسویں اسلامی اقتصادیاتی ورکشاپ میں ترکی کے اعلیٰ اسلامی اقتصادی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس ایوارڈ کا اعلان ہر سال استنبول میں واقع اسلامک اکنامکس ریسرچ سینٹر (آئ کے اے ایم) کی طرف سے کیا جاتا ہے، جو ترکی کے مشہور ادارے اِلکے (آئ ایل کے ای) سائنس، ثقافت اور تعلیم فاؤنڈیشن کے زیرِ سایہ کام کرتا ہے۔

یہ ایوارڈ، جو پچھلے سالوں میں ڈاکٹر عمر چھاپرا، پروفیسر مونزر کہف اور ڈاکٹر صابری اورمان (مرحوم) جیسے نامور سکالرز حاصل کر چکے ہیں، استنبول میں مقیم پاکستانی ماہر تعلیم احسن شفیق نے 14 اکتوبر ، 2022 کو پروفیسر خورشید احمد کی جانب سے حاصل کیا، جو کہ اپنی عمر اور ضعیفی کے باعث خود اس تقریب میں شرکت کے لیے سفر کرنے سے قاصر تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے