وائس چیئرمین آئی پی ایس کا افغانستان کے ابھرتے ہوئے منظر نامے اور ممکنہ چیلنجز پر تبادلہ خیال

وائس چیئرمین آئی پی ایس کا افغانستان کے ابھرتے ہوئے منظر نامے اور ممکنہ چیلنجز پر تبادلہ خیال

آئی پی ایس کے وائس چیئرمین ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) سید ابرار حسین نے 8 ستمبر 2021  کو مارگلہ بک کلب  کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک  ویبینار میں ادارے کی ترجمانی کی جس کا عنوان تھا  ’افغانستان: ماضی ، حال اور مستقبل‘ ۔

 Amb-r-Abrar-Hussain-addressing-the-book-launch

آئی پی ایس کے وائس چیئرمین ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) سید ابرار حسین نے 8 ستمبر 2021  کو مارگلہ بک کلب  کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ایک  ویبینار میں ادارے کی ترجمانی کی جس کا عنوان تھا  ’افغانستان: ماضی ، حال اور مستقبل‘ ۔

ویبینار میں سہولت کار کے فرائض ایمبیسیڈر ( ریٹائرڈ)غالب اقبال  نے ادا کیے جبکہ وائس چیئرمین آئی پی ایس کے علاوہ ایمبیسیڈر ( ریٹائرڈ)آصف درانی اور احسان غنی خان (پی ایس پی ریٹائرڈ) نےبھی  اجلاس میں شرکت کی ۔ ویبینار کا مقصد طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان  کے تبدیل ہوتے ہوئے منظر نامے اور آنے والےممکنہ چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

افغانستان کی موجودہ اور ابھرتی ہوئی صورت حال پر بات کرتے ہوئے وائس چیئرمین آئی پی ایس نے خدشہ ظاہر کیاکہ اگر معاملات کو تمام  متعلقہ فریقین نے  مذاکرات کے ذریعے حل نہ کیا تو  طویل خانہ جنگی اور ملک میں خونریزی کا اندیشہ ہے۔

 افغان خانہ جنگی کے نتیجے میں پاکستان پر ہونے والے اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے حسین نے خبردار کیا کہ پاکستان کو ایسی صورت حال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں مزید افغان مہاجرین کی آمد ، سرحد پار دہشت گردی میں اضافہ اور علاقائی رابطے کے منصوبوں پر عمل درآمد میں رکاوٹیں شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ چوکس رہے اور ان چیلنجز کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے