آئی پی ایس لیڈ کی طرف سے ‘ Let’s Talk Studio ‘ کا آغاز

آئی پی ایس لیڈ کی طرف سے ‘ Let’s Talk Studio ‘ کا آغاز

آئی پی ایس لیڈ-The Learning, Excellence and Development Program of IPS کے پروگرام’Let’s Talk Studio’ کا آغاز ۹ اگست ۲۰۰۹ء کوہو گیا ہے جس کا مقصد  ملک کے نوجوانوں سے متعلق مختلف امور بالخصوص ان موضوعات پر غور و فکراور گفتگو کرنا ہے جن پر سوالات تو اٹھا ےَ جاتےہیں  مگر وہ  ہمارے معاشرے کے ساتھ ساتھ ملک پر بھی براہ راست یا بالواسطہ اثر انداز  ہونے کے باوجود والدین ، ​​اساتذہ ، عمائدین اور میڈیا  کی طرف سے کسی گفتگو کا موضوع نہیں بنتے ۔

 20200711-Lets-Talk-1st-Meeting

آئی پی ایس لیڈ-The Learning, Excellence and Development Program of IPS کے پروگرام’Let’s Talk Studio’ کا آغاز ۹ اگست ۲۰۰۹ء کوہو گیا ہے جس کا مقصد  ملک کے نوجوانوں سے متعلق مختلف امور بالخصوص ان موضوعات پر غور و فکراور گفتگو کرنا ہے جن پر سوالات تو اٹھا ےَ جاتےہیں  مگر وہ  ہمارے معاشرے کے ساتھ ساتھ ملک پر بھی براہ راست یا بالواسطہ اثر انداز  ہونے کے باوجود والدین ، ​​اساتذہ ، عمائدین اور میڈیا  کی طرف سے کسی گفتگو کا موضوع نہیں بنتے ۔

اس پروگرام کا آغاز کرنے کے پیچھے خیال یہ تھا کہ متعلقہ نوجوانوں کا براہ راست رابطہ سینئر اور تجربہ کار افراد  سے کروایا  جائے اور انہیں کھلی بحث کا موقع دیا جائے اور متنازعہ موضوعات پر مباحثوں میں شامل کیا جائے تاکہ وہ ایسیمضبوط و مستحکم آراء سے فیض یاب ہوں  جو استدلال ، منطق اور تجربات سے بہرہ مند ہوں۔ اس پروگرام کا مقصدعلمی آراء پر مبنی سوچ کے حامل رہنماؤں کی ایک ایسی ٹیم تیار کرنا  ہے  جو اس منصوبے  کو آگے لے کر چلیں اور جو نہ صرف اس عمل میں نوجوانوں کے لیے خود آواز بنیں بلکہ سیکھے گئے پیغامات کوموثر انداز میں مزید آگے لے جانے کا  ذریعہ بنیں۔

‘  Let’s Talk Studio’ ایک بہت ہی گھریلوقسم کی جگہ اور غیر رسمی گفتگو کے لیے ایک کھلا پلیٹ فارم ہے جہاں متنوع پس منظر رکھنے والے نوجوان آسکتے ہیں اور کسی بھی عنوان پر بحث کر سکتے ہیں، چاہے وہ کتنا ہی متنازعہ یا ممنوعہ ہو ۔ انہیں موقع دیا گیا ہے کہ وہ کھلے ذہن کے تجزیاتی مباحثے میں  ایسا ماحول پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جو ملک میں علم پر مبنی معاشرے کی تعمیر کرسکے۔

2013 میں آئی پی ایس لیڈ کے آغاز کے وقت بنیادی طور پر یہ ہی مقصد سامنے رکھا گیا تھا  کہ ملک کے نوجوانوں کو  ایسی مثبت سرگرمیوں میں مصروف کیا جائے۔  اس خیال کوجِلا  اس وقت ملی  جب  ڈاکٹر عائشہ اعجاز  ، جو ایک سینئر مصنف، بلاگر اور ٹرینر کے طور پر پہلے ہی  اس طرح کے خیال پر کام کر رہی تھیں، نے ‘Let’s Talk Studio’ کو بحیثیت پروگرام مینیجر   آگےلے کر  چلنے کابیڑہ اٹھایا۔ 

Let’s Talk Studio” کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس 11 جولائی کو ہوا اور اس میںآئی پی ایس ٹیم کے ارکان ایگزیکٹو پریذیڈنٹ خالد رحمٰن، جی ایم آپریشن نوفل شاہ رُخ، ‘Let us Talk’ پروگرام کی مینیجر ڈاکٹر عائشہ اعجاز اور مینیجر آؤٹ ریچ شفق سرفراز نے آئی پی ایس کے اعزازی ساتھیوں سید ابواحمد عاکف، سردار خالد محمود ، احسن شفیق ، سید نعمان عصر اور صائمہ شیر فضل کی معیت میں شرکت کی۔

اگست 2020 میں ‘ Let’s Talk Studio’  کےچار  انتہائی اہم انٹرایکٹو سیشنز منعقد ہوئے۔ ’ہماری شناخت کا بحران‘ کے عنوان سے ہونے والےپروگرام کے پہلے اجلاس سے ڈاکٹر عائشہ اعجاز نے 9 اگست 2020 کو خطاب کیا۔ دوسرا اجلاس 12 اگست 2020 کو  ہوا جس کاموضوع تھا ’سوشل میڈیا کی جیت‘۔ سوشل میڈیا  پر فعال رکن طلحہ اسلم  نےاس اجلاس سے  خطاب کیا۔ ’الیکٹرانک میڈیا کا ارتقاء‘ کے عنوان سے ہونے والے تیسرے اجلاس  سے 17 اگست 2020 کو علی احمد نواز نے خطاب کیا جبکہ چوتھا اجلاس ۲۴ اگست کو منعقد ہوا جس کا عنوان تھا ’بغیر خدا کے دنیا: دہریت کے فلسفیانہ اور اخلاقی مضمرات‘  اور اس سے روہما احمد نے خطاب کیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے