پیما ہاؤس میں آئی پی ایس عہدیداروں کا استقبال

پیما ہاؤس میں آئی پی ایس عہدیداروں کا استقبال

 26 نومبر 2021 کو پیما ہاؤس میں آئی پی ایس ٹیم کے اراکین کے لیے ایک عشائیہ کی تقریب ہوئی جودفتر کی جانب سےکراچی کا دورہ  کر رہے تھے ۔ ان کی میزبانی پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے سابق مرکزی صدر اور آئی پی ایس کے ایسوسی ایٹ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر نے کی۔

 PIMA-hosts-IPS-delegation-visiting-Karachi

 26 نومبر 2021 کو پیما ہاؤس میں آئی پی ایس ٹیم کے اراکین کے لیے ایک عشائیہ کی تقریب ہوئی جودفتر کی جانب سےکراچی کا دورہ  کر رہے تھے ۔ ان کی میزبانی پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے سابق مرکزی صدر اور آئی پی ایس کے ایسوسی ایٹ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر نے کی۔

چیئرمین خالد رحمٰن، وائس چیئرمین ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) سید ابرار حسین، جنرل منیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ، سینئر ریسرچ آفیسر سید ندیم فرحت اور اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر اسامہ حمید پر مشتمل آئی پی ایس کے وفد کا استقبال شہر کے سرکردہ ڈاکٹروں اور میڈیکل پریکٹیشنرز نے کیاجن میں معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر مبین اختر، پروفیسر ڈاکٹر شاہد مصطفی، ڈاکٹر ذیشان حسین، ڈاکٹر سعید محسنی اور ڈاکٹر خالد مشتاق شامل تھے۔ جبکہ کراچی میں مقیم آئی پی ایس  کے متعدد ایسوسی ایٹس بھی اس ملاقات میں موجودتھے جن میں عظیم پیرانی، سی ای او، پاک-قطر تکافل؛ طارق رحمٰن فضلی، سی ای او، فضلی فلزیونز پرائیویٹ لمیٹڈ؛ ڈاکٹر بشیر لاکھانی، ڈائریکٹر (واٹر اینڈ انرجی ڈویژن) ٹیکنو کنسلٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور کاشف حفیظ صدیقی، سی ای او، پلس کنسلٹنٹ، شامل تھے۔

چیئرمین آئی پی ایس نے اجتماع کو انسٹی ٹیوٹ کی کامیابیوں اور چیلنجوں پر مبنی تحقیقی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

شرکاء نے قومی اور بین الاقوامی پالیسی کے میدان میں انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں کو سراہا اور آئی پی ایس کے وفد کے اراکین کے ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے