یو ایم ٹی کانفرنس میں آئی پی ایس کے تحقیق کاروں کے مقالہ جات

UMT-Sialkot-Thumb

یو ایم ٹی کانفرنس میں آئی پی ایس کے تحقیق کاروں کے مقالہ جات

UMTSialkotConf-web

یو ایم ٹی (یونیورسٹی آف مینیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی) کے سیالکوٹ کیمپس میں 24مئی 2017ء کو ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں آئی پی ایس کے تحقیق کاروں معراج الحمید ناصری اور وقار النساء نے اپنے مقالے پیش کیے۔ کانفرنس کا موضوع تھا "پاکستان اپنے علاقائی تناظرمیں”۔ دونوں تحقیق کاروں کے مقالوں کا بالترتیب موضوع تھا:

“Pakistan-Afghanistan Relations: Nature, Issues, Challenges and Prospects”اور “Pak-India Equation: Determinations, Dynamics and the Outlook” ۔

ناصری نے اپنی تحقیق میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کےلیے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رابطوں کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ ان کی رائے میں دونوں ممالک کے درمیان ایک سے زیادہ سطحوں پر لوگوں کے درمیان رابطے استوار کرکے یہ سب کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

دوسری طرف وقارالنساء نے جنوبی ایشیا میں امن کے مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے پائیدار حل کے لیے ایسا طریقۂ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو ان پیچیدہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو سامنے رکھ کر مسائل کا حل تلاش کرے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے