آئی پی ایس کے زیر اہتمام انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے گرو ڈاکٹر حاتم زغلول کی پاکستان میں ایک ویب ٹاک سیریز

آئی پی ایس کے زیر اہتمام انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے گرو ڈاکٹر حاتم زغلول کی پاکستان میں ایک ویب ٹاک سیریز

ICT-Guru

ڈاکٹر حاتم زغلول، ایک مصری نژادکینیڈین ٹیلی کام سائنس دان ہیں جو انوویشن انکارپوریٹڈ کے بانی اور سی ای او ہیں اور 1990 کی دہائی میں وائی فائی سمیت متعددآئی سی ٹی ایجادات اور اختراعات  اور حال ہی میں سِکس جی اور  ان کی اپنی بلاک چین ٹیکنالوجی میں  اہم کردار کے باعث عالمی سطح پرجانے جاتے  ہیں۔آئی پی ایس نے  20سے 22 اکتوبر 2021 کو ان کے ساتھ پاکستان میں ایک ویب ٹاک سیریز کا اہتمام کیا۔

”فرنٹیئرز آف دی ورلڈ آئی سی ٹی ریسرچ اینڈ انوویشن“ کے عنوان سےمنعقد کیے جانے والے آن لائن سیشنز میں ملک کے سرکاری اور نجی شعبوں سے آئی سی ٹی کے پیشہ وَر افراد، محققین، اساتذہ اور طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 لیکچرز کے بعد مقررین اور شرکاء کے درمیان باہمی گفتگو پر مبنی تبادلہ خیال میں ’بلاک چین: ہسٹری اینڈ فیوچر‘، ’وائرلیس کمیونیکیشن اینڈ دی انٹرنیٹ آف تھنگز  (آئی او ٹی)‘ اور ’آرٹیفیشئل آنٹیلیجنس این ایبلڈسئبر سیکیورٹی‘ کے موضوعات پر بھرپور بحث ہوئی۔

 تیسرے اجلاس کے مہمان مقرر ڈاکٹر حسام کناوائی ’ویج نیٹ ورکس انکارپوریٹڈ‘ کے شریک بانی اور چیف سائنسدان ہیں جوکینیڈا میں قائم سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی ہے جوموجودہ وقت کی اہم ضرورت سائبر خطرات کی روک تھام میں مہارت رکھتی ہے۔

 تینوں اجلاسوں میں مقررین کے ساتھ کلیدی گفتگو کرنے والوں میں ڈاکٹر عدیل اکرم، پروفیسر، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)ٹیکسلااور ہمایوں ظفر، چیئرمین، اوپن سورس فاؤنڈیشن پاکستان شامل تھے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے