دس روزہ ورک شاپ :شخصی و اداراتی نشو و نما

1workshopicon

دس روزہ ورک شاپ :شخصی و اداراتی نشو و نما

 عملی اور پیشہ ورانہ زندگی کے چیلنجوں کا مثبت انداز میں سامنا کرنا سیکھیے!
ایک کامیاب پروفیشنل، کاروباری تنظیم یا کسی ٹیم کے ممبر اور رہنما بننا سیکھیے!
یہ سب کچھ اپنی بہترین صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اور اپنی اخلاقی اقدار کے ساتھ!

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا لرننگ، ایکسی لینس اور ڈویلپمنٹ پروگرام (IPS – LEAD) فریش گریجویٹس کے لیے فخر کے ساتھ دوسری دس روزہ تربیتی ورک شاپ برائے شخصی و اداراتی نشو و نما کے انعقاد کا اعلان کر رہا ہے۔ یہ پروگرام 29 جنوری سے 10 فروری 2015ء تک نئے گریجویٹس اور پروفیشنل کیریر کا آغاز کرنے والے نوجوانوں کے لیے ہے۔ اس ورک شاپ کے ڈیزائن میں سوفٹ اسکلز کے ان تمام عناصر کو جمع کیا گیا ہے جو نوجوانوں کی پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی کے لیے ان کی علمی، فکری، ذہنی، جذباتی اور جسمانی ضروریات کے لحاظ سے ہم آہنگ ہیں۔ فرد کی ذاتی صلاحیتوں کو نشو و نما دینے کے ساتھ ساتھ فرد نے جس اجتماعیت میں رہ کر کام کرنا ہے، اس کی ترقی اور نشوونما کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔

یہ ورک شاپ آئی پی ایس کے ٹریننگ ہال (1، اسٹریٹ 8، ایف سِکس تھری، مارگلہ روڈ، اسلام آباد) میں منعقد ہو گی۔ معروف ٹریننگ ماہرین اور پیشہ ورانہ تنظیمی رہنما پروگرام پیش کریں گے۔ چند نام یہ ہیں:

خالد رحمٰن، بشیر جمعہ، کامران کیانی، سردار خالد، وہاج السراج، عبدالصمد خان، یاسر مسعود آفاق، حارث محمود، رفعت اللہ خان، سیدحسن آفتاب، نثار موسیٰ، سید اکرام الحق اور وسیم اسرار احمد۔

 

تفصیل کے لیے یہاں کلک کیجیے

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے