عہد ِنو میں مشترکہ منزل کے لیے پاک چین کمیونٹی کی تعمیر

pakchina

عہد ِنو میں مشترکہ منزل کے لیے پاک چین کمیونٹی کی تعمیر

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل خالد رحمن نے ۶ اگست ۲۰۱۴ء کو اسلام آباد میں ہونے والے سیمینار ’’عہدِنومیں مشترکہ منزل کے لیے پاک چین کمیونٹی کی تعمیر‘‘ میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔

سیمینار میں پاکستان اور چین کے تھنک ٹینکس کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس بات پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے مابین اعلیٰ سطحی علمی معاونت، مشترکہ اسٹریٹیجک سوچ کو قریب تر کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔

دو روزہ سیمینار میں بنیادی اہمیت کے حامل بہت سے قابلِ قدر امور کا جائزہ لیا گیا جن میں سے چند یہ ہیں: پاک چین معاشی راہداری، پاک چین معاشی تعاون، خطے کو منسلک کرنے والے منصوبے، پاک چین حکمتِ عملی برائے انسدادِ دہشت گردی، سنکیانگ میں انتہا پسندی اور تشدد کے مسائل، شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا کردار، علاقائی سکیورٹی صورتِ حال اور پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کا تحفظ۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے