آئی پی ایس اور آگاہی کے درمیان پاکستان میں پہلی ‘Foresight Lab’ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

AGAHI thumb

آئی پی ایس اور آگاہی کے درمیان پاکستان میں پہلی ‘Foresight Lab’ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

IPSMoUAghahi 

پاکستان کا مستقبل کیسا ہے؟ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے جن چیلنجوں اور امکانات کو آشکار کرنے کی ضرورت ہے انہیں سامنے رکھتے ہوئے آئی پی ایس اور  آگاہی کے درمیان 28دسمبر 2016 کو ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تاکہ اوپر بیان کردہ مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان میں پہلی Foresight Lab کا قیام عمل میں لایا جائے۔ آگاہی اسلام آباد میں قائم ایک غیرمنافع بخش ادارہ ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا کام ہو گا جس کا مطمع نظر پاکستان کے مستقبل سے متعلق پاکستان کی قیادت اور عوام کے درمیان گردش کرتے مختلف مفروضات، توقعات، تصورات اور آراء کو جانچنا ہو گا تاکہ مستقبل کے منصوبوں کو کوئی شکل دیتے ہوئے ان پہلوؤں میں موجود ابھرتے ہوئے خطرات اور ان میں سے نکل سکنے والے مواقع کا تجزیہ کیا جا سکے۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی پی ایس نے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان اٹھایا گیا یہ قدم بہت حد تک آئی پی ایس کے مقاصد کے قریب ہے جو پاکستان میں پالیسی پر مبنی جدید اطلاقی تحقیق کے فروغ پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایس اس منصوبے کی کامیابی میں ایک اہم کردار ادا کرنا چاہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منصوبہ آنے والی نسلوں اور ملک کے مثبت اور روشن مستقبل کے لیے بھرپور حصہ ڈالے گا۔

آگاہی کے بانی اور صدرپروایش چوہدری نےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ جاتی تعاون آئی پی ایس کے شاندار تجربے کے باعث مضبوط حیثیت اختیار کرے گا اور پاکستان میں مستقبل بینی کے پہلوؤں پر تحقیق کے ارتکاز کا سبب بنے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے