"پیشہ ورانہ اخلاقیات”

work ethics thumb

"پیشہ ورانہ اخلاقیات”

 Work Place Ethics 1

آئی پی ایس ٹیم ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیرِتحت "پیشہ ورانہ اخلاقیات” کے نام سے مورخہ ۳ جولائی ۲۰۱۷ کو ایک تربیتی نشست کا اہتمام عمل میں لایا گیاجس کا مقصد ادارے کے ٹیم ممبران کی انفرادی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف ٹرینر اور آئی پی ایس ایسوسئیٹ سید اکرام الحق نے پیشہ ورانہ اخلاقیات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اخلاقی ضوابط اور رویوں کے معیارات کا وہ مجموعہ ہے جس کی پیروی ہر طرح کے ادارتی ماحول میں ضروری ہے۔

 اسپيکر نے موضوع کی اہمیت پر زور دیتے ہوۓ کہا کہ کسی بھی ادارے کے مشن، مقاصد اور اہداف کی تکمیل کے لئیے کچھ خاص اقدارکا پاس ناگزیر ہے جن میں تنظیمِ وقت، معیارِکارگردگی، خفیہ معلومات کی رازداری، ارگونامکس (انسانوں مشینوں اور اُن کے ماحول کے وظائف کا مطالعہ)، دفتری اثاثاجات کا استعمال، ادارتی نظم و ضبط کی پاسداری پیش پیش ہیں۔ اسپیکر کے مطابق نہ صرف حکومتی اداروں بلکہ نجی اداروں میں بھی مندرجہ بالا اقدار کی کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ مزید براں کسی بھی ادارے کی ترقی و ترویج اور دائمی استحکام کے لئیے ہر ٹیم ممبر کو نہ صرف انفرادی بلکہ اجتماعی سطح پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چائیے تا کہ پیشہ ورانہ غیر اخلاقی روئیے کے سدِباب کو یقینی بنایا جاسکے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے