"پاکستانی موجودہ تعلیمی صورتحال پرمشاورتی اجلاس کا انعقاد”

Consultation on education thumb1

"پاکستانی موجودہ تعلیمی صورتحال پرمشاورتی اجلاس کا انعقاد”

 Consultation on education1

انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ ان ایجوکیشن اور انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے باہمی تعاون سے   آئی پی ایس میں مورخہ ۱۵ جولائی ۲۰۱۷ کو ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد موجودہ تعلیمی مسائل کےحل  کےلئیے منظّم اور مربوط اقدامات کی طرف پیش قدمی تھا۔ 

اجلاس کے شرکاء میں ایگزیکٹو پریزیڈنٹ آئی پی ایس خالد رحمٰن، پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم، پروفیسر ڈاکٹر راؤجلیل احمد، ڈاکٹر مبّشر احمدصدیقی، ڈاکٹر محمد ناصر، پروفیسرڈاکٹر محمد اظہارالحق، محمدیوسف الماس، ڈاکٹرقاضی سلطان احمد، ڈاکٹرمحمدکاشف، توقیرحسین اور سیّدندیم فرحت شامل تھے۔

اجلاس میں موجود سینئرعلماءکرام اورماہرینِ تعلیم نے مجموعی طور پر موجودہ تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا اور ملک میں رائج متعدد تعلیمی سطعوں سےمتعلقہ مسائل پر روشنی ڈالی۔

اجلاس کے شرکاء نے جہاں موجودہ تعلیمی مسائل پر سیر حاصل تجزیہ کیا وہاں حالیہ برسوں میں تعلیمی میدان میں رُونما ہونے والی نمایاں کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئےچند مثبت پہلوؤں کابھی احاطہ کیا- 

تمام شرکاء کی متفقہ رائے کے مطابق متعدد تعلیمی مسائل کے حل کے لیئے طویل جدوجہد اور مستحکم کاوشوں کی ضرورت ہےجس کےبھرپورنتائج تمام زمہ داران کی شمولیت اورتعاون کے مرہونِ منّت ہیں۔

اجلاس میں دونوں اداروں کی جانب سےتعلیمی مسائل کے حل کےلیئےمشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید یہ کے مشاورتی اجلاس میں "سالانہ ایجوکیشنل ڈائیلاگ فارم” کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیاگیاجس میں مختلف علمی سرگرمیوں کا اہتمام عمل میں لایاجائے گا۔

"سالانہ ایجوکیشنل ڈائیلاگ فارم” کے انعقاد سے متعلقہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئیے گئے جس کے مطابق تعلیمی اصلاحات کی ضروت و اہمیت پر زور دینےاور تعلیمی بحران سے نمٹنے کے لئیےبہترین طریقہ کار وضع کرنےکےعمل کو یقینی بنایا جائےگا۔

مزید براں ملکی نوجوانوں میں علم و تحقیق کےفروغ کے لئیےقابلِ قدر اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔ 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے