مشرق ِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر ایک نشست

syria t

مشرق ِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال پر ایک نشست

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کو تاریخ کے پس منظر میں سمجھنے کی ایک کوشش کے طور پر انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز میں ایک علمی نشست کا انعقاد ہُوا۔ مہمان اسکالر قاضی ظفر الحق نے مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ پر نظر ڈالتے ہوئے، اس خطے میں اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے والے عناصر کے نقطہ ہائے نظر اور دلچسپیوں کا جائزہ پیش کیا۔ اس جائزے کا مرکزی خیال اس سارے منظر نامے اور نئے اُبھرتے رحجانات کو پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ان چند ارشادات کے روشنی میں دیکھنا تھا جن میں آپ ؐ نے اپنی امت کو آئندہ پیش آنے والے حالات کی جانب سے متوجہ کیا ہے۔
اجلاس کی صدارت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ حدیث وسیرت سے وابستہ ڈاکٹر معین الدین ہاشمی نے کی۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر مقرر کے گہرے مشاہدے اور تجزیے پر اپنی رائے دیتے ہوئے نوجوان تحقیق کاروں پر زور دیا کہ وہ تاریخ کا مطالعہ کریں اور اُبھرتے ہوئے بین الاقوامی منظر کا تجزیہ ایک وسیع پس منظر میں کرنا سیکھیں۔

نوعیت:    محدود علمی نشست (ان ہاؤ س سیشن)
تاریخ:    ۱۹مارچ ۲۰۱۴ء

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے