مقامی حکومتوں کے افسران کا دورہ

مقامی حکومتوں کے افسران کا دورہ

 

اختر حمید خان نیشنل سنٹر فار رورل ڈویلپمنٹ کے کورس کے شرکاء کے ایک وفد نے ۲۱ نومبر ۲۰۱۳ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا دورہ کیا، اور قومی پالیسی کے امور پر ہونے والے آئی پی ایس کے کام سے آگہی حاصل کی۔ یہ وفد پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مقامی حکومت کے افسران پر مشتمل تھا جو اختر حمید خان نیشنل سنٹر میں تربیت حاصل کرنے کے لیے آئے ہوئے ہیں۔

وفد کو آئی پی ایس کے وژن اور مشن سے آگاہ کیا گیا نیز یہاں آئی پی ایس کی خدمات اور ان خدمات کے اعترافات کا تذکرہ بھی ہوا۔

 

ndrc

 

سوال و جواب پر مشتمل یہ نشست منیجر آؤٹ ریچ جناب نوفل شاہ رخ نے کنڈکٹ کی۔ آئی پی ایس کے لیڈ کو آرڈی نیٹر جناب عرفان شہزاد نے اہم قومی معاملات پر آئی پی ایس کی تحقیقات اور مشاہدات کا خلاصہ پیش کیا۔

آخر میں ڈائریکٹر جنرل جناب خالد رحمن نے اختتامی کلمات کہے انہوں نے کہا کہ ایسی نشستیں دو طرفہ فائدہ کی حامل ہوتی ہیں اس سے ادارہ کو عوامی سطح کی سوچ سے آگہی ملتی ہے اور پالیسی امور میں متعلقہ افراد اپنا حصہ ادا کرتے ہیں۔

نوعیت:         سرگرمی کی خبر

تاریخ:           ۲۱ نومبر ۲۰۱۳ء

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے