برطانیہ کے معروف اشاعتی ادارے کیوب پبلشنگ کی مطبوعات اب پاکستان میں بذریعہ آئ پی ایس پریس شائع کی جائیں گی

برطانیہ کے معروف اشاعتی ادارے کیوب پبلشنگ کی مطبوعات اب پاکستان میں بذریعہ آئ پی ایس پریس شائع کی جائیں گی

 برطانیہ کے معروف اشاعتی ادارے کیوب پبلشنگ اور آنسٹیٹیوٹ آف پالیس اسٹڈیز کے اشاعتی بازو آئ پی ایس پریس کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے ایک معاہدے کی روُ سے پاکستان اور افغانستان کے قارئین کو معروف برطانوی اسلامی پبلشر کی تمام مطبوعات کے کم قیمت ایڈیشن اب بذریعہ آئ پی ایس پریس دستیاب ہوں گے۔

 کیوب پبلشنگ کے سی ای او حارث احمد اور آئ پی ایس کے جنرل مینیجر آپریشنز نوفل شاہ رُخ کے دستخط شُدہ 2 نومبر  2020 کو طے پانے والے اس معاہدہ کے مطابق آئ پی ایس پریس اب کیوب پبلشنگ کی تمام مطبوعات کو مذکورہ علاقوں میں درآمد اور فروخت کرنے کا بھی مجاز ہو گا۔

اس سلسلے میں شائع کی جانے والی پہلی کتاب ‘ریوائیو یور ہارٹ: پُٹنگ لائِف اِن پرسپیکٹیو’
(Revive Your Heart: Putting Life in Perspective)
کا پاکستان ایڈیشن ہے جو معروف اسلامی اسکالر اور موٹیوِیشنل اسپیکر نعمان علی خان کی تحریر کردہ ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے