یوتھ امپکٹ سے مفاہمت کی یاد داشت

یوتھ امپکٹ سے مفاہمت کی یاد داشت

آئی پی ایس لیڈ (انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا پروگرام براے تعلیم ہنر، اختصاص اور ترقی)اور یوتھ امپکٹ نے 16جولائی 2013ء کوایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تاکہ نوجوانوں سے متعلق پالیسیوں ، نوجوانوں کی ترقی، تربیت اور استعداد کاری کی سرگرمیوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے۔

یوتھ امپکٹ نوجوانوں کی مثبت توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کے مقصد سے قائم ایک نمایاں تربیتی تنظیم ہے۔ اس کا مطمح نظر یہ ہے کہ نوجوانوں میں ایک دوسرے کے ثقافتی اور معاشرتی رویوں کو اجاگر کرکے ان میں قائدانہ صلاحیتوں اور دور اندیشی و بصیرت کو پروان چڑھاتے ہوئے ان کی سمت کو درست کیا جاسکے اور ان کے سامنے زندگی کا مقصد واضح کیا جاسکے تاکہ وہ مؤثر عالمی شہری بن سکیں۔

  1. مفاہمت کی یادداشت میں درج ذیل امور شامل ہیں۔ تاہم انہیں صرف اس فہرست تک محدود نہیں رکھا جائے گا۔
  2.   دانشوروں اور بنیادی ڈھانچے کے وسائل میں اشتراک ۔
  3.   نوجوانوں کو مختلف اقسام کے تربیتی اور استعداد کاری کے پروگراموں میں مصروف رکھ کر ان میں علم، بصیرت ، اقدار
  4. اورہلکی پھلکی مہارت سے بہرہ مند کرنا۔
  5. متنوع قومی اور بین الاقوامی معاملات پر مشترکہ سرگرمیوں کا انعقاد۔
  6.   مشترکہ ڈپلوما اور سر ٹیفکیٹ کورس کی پیش کش۔
  7.   علم اور مہارت میں باہمی شراکت۔

 

youth1 youth2

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے