ڈاکٹر محمد ساعد کیلئے تعزیتی اجلاس

ڈاکٹر محمد ساعد کیلئے تعزیتی اجلاس

معروف علمی شخصیت اور سابق سینیٹر ڈاکٹر محمد ساعد کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس 18 جون 2019 کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) میں ہوا۔ ڈاکٹرساعد 17 جون 2019 کو پشاورمیں انتقال کر گئے تھے۔ ڈاکٹر ساعد پشاور یونیورسٹی کے سینیر پروفیسر اور شعبہ جغرافیہ کے طویل عرصہ سربراہ رہے۔ انہوں نے شیفیلڈ یونیورسٹی، برطانیہ سے جغرافیہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی ۔ انہوں نے اپنی زندگی پاکستان کی تزویراتی ضروریات اور پالیسی کے امور سے متعلق تحقیق پروقف کئے رکھی۔ وہ ایک عرصہ تک آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز اور نیشنل اکیڈمک کونسل کے سابق رکن بھی رہے ۔ علاوہ ازیں وہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز پشاور کے بانی ارکان میں سے تھے ۔ انہوں نے حیات آباد پشاور میں اپنی رہائش گاہ میں جیوگرافیکل انفارمیشن سینٹر کے نام سے ایک ادارہ بھی قائم رکھا جس کا طرہ امتیاز اس خطے، خصوصا کے تزویراتی نقشوں کا ایک خزانہ ہے۔ وہ ۲۰۰۲ سے ۲۰۰۷ میں سینیٹ کے رکن بھی رہے ۔ آئی پی ایس کے ایگزیکٹو صدر خالد رحمنٰ نے مرحوم کی اس ملک کے لئے تاحیات خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پروفیسر ساعد کے انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ طویل تعلق کو یاد کرتے ہوئے بہت سے اہم تحقیقاتی منصوبوں میں ان کے انمول کردار پر روشنی ڈالی ۔ اجلاس کا اختتام ان کی روح کے لئے ایصال ثواب پر ہوا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے