REDD + Governance پر اجلاس

REDD plus thumb

REDD + Governance پر اجلاس

 REDD plus 1

25 اکتوبر 2016ء کو REDD + Governance کے موضوع پر ایک اجلاس انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ آئی پی ایس ایسوسی ایٹ اور پروگرام ڈائریکٹر ادارہ برائے پائیدار ترقی (Institute of Sustainable Deployment) اسلام آباد کنورجاوید اقبال نے خطاب کیا۔

REDD + Governance کی اصطلاح ترقی پذیر ممالک میں جنگلات کی کٹائی اور اس سے ماحول پر ہونے والے اثرات کا احاطہ کرتی ہے۔ اسی طرح (United Nations Framework Convention on Climate Change (UNFCCC کے وضع کردہ نظام کے تحت ترقی پذیر ممالک میں جنگلات کے تحفظ کے لیے ادا کیے جانے والا کردار، ان کی پائیداری کے لیے کیے گئے انتظامات اور جنگلاتی کاربن کے اسٹاک کو بہتر اور معیاری رکھنے کے لیے معاون کردار بھی اسی کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اس نظریہ کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے جنگلات کی شکل میں سٹور کردہ کاربن کے ضیاع میں کمی کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے تاکہ اس کی مالیاتی قدر کو منظم کرنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کو ترغیب دی جا سکے۔ اس کے بدلے میں ترقی پذیر ممالک نتائج کی بنیاد پر اقدامات کے لیے نتائج کی بنیاد پر ادائیگی حاصل کریں گے۔

اقبال نے موسمیاتی تبدیلی کی تخفیف کے لیے اختیار کیے گئے ان اہم اقدامات کے باعث پاکستان میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر صلاحیتوں کی تعمیر کےلیے ضروری پیش بندیوں پر زور دیا۔ یہ وہ پہلو ہے جس سے ملک کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے بہترین وسائل فراہم ہو سکتے ہیں اور دور دراز علاقوں سے منسلک جنگلات میں رہنے والے افراد کے لیے ذریعہ معاش بھی پیدا کیا جا سکتا ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے