‘The Living Scripts’ میں فضل عباس میکن کے ساتھ نشست

‘The Living Scripts’ میں فضل عباس میکن کے ساتھ نشست

آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام ‘The Living Scripts’ کی تیسری نشست ۲۱ جون 2019ء کو سابق کیبنٹ سیکرٹری فضل عباس میکن کی معیت میں ہوئی۔ اس سے قبل فضل عباس میکن نیشنل فوڈ سیکورٹی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارتوں میں وفاقی سیکرٹری کے عہدے پر اور منسٹری آف کامرس میں ایڈیشنل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں میں وفاقی سیکرٹری سمیت مختلف انتظامی عہدوں پر کام کے دوران پیش آنے والےبہت سے بصیرت افروز واقعات کا دلچسپ انداز میں تذکرہ کیا اور ان لمحوں کو یاد کیا جب چیلنج بن کر سامنے آنے والے حالات میں انہوں نے بعض سخت فیصلوں اور اقدامات کے ذریعے اپنے وقار اور عہدے کی ساکھ کو برقرار رکھا۔

یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ ‘The Living Scripts’ پروگراموں کی سیریز کا مقصد سول سروس کے تجربہ کار افراد کی عملی زندگی سے متعلق علم حاصل کرنا اور اسے شرکاء تک پہنچانا ہے تاکہ وہ اپنے اندر جوش و جذبہ پیدا کرسکیں اور اپنے خیالات کو درست سمت دے سکیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے