’The Living Scripts‘ میں چوہدری محمد اشرف کے ساتھ نشست

’The Living Scripts‘ میں چوہدری محمد اشرف کے ساتھ نشست

TLSآئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام ’The Living Scripts‘ کا آٹھواں اجلاس آئی پی ایس لیڈ (The Learning, Excellence and Development Program of IPS) کے زیرِاہتمام 18اکتوبر 2019ء کو ہوا۔ چوہدری محمد اشرف سابق چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر (AJ&K) پروگرام کے مہمان تھے۔

 The-Living-Scripts-with-Ch-Muhammad-Ashraf

آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام ’The Living Scripts‘ کا آٹھواں اجلاس آئی پی ایس لیڈ (The Learning, Excellence and Development Program of IPS) کے زیرِاہتمام 18اکتوبر 2019ء کو ہوا۔ چوہدری محمد اشرف سابق چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر (AJ&K) پروگرام کے مہمان تھے۔

حاضرین کے ساتھ اپنی زندگی کی جدوجہد بیان کرتے ہوئے چوہدری محمد اشرف نے بتایا کہ وہ اسکول کے دنوں سے ہی آرمی میں کمیشن حاصل کرنے کے خواہشمند تھے لیکن خاندانی حالات کے باعث وہ اپنے خواب کی تعبیر نہ پاسکے۔ تاہم بعد میں انہوں نے سول سروسز میں شمولیت اختیار کی جہاں انہوں نے ڈائریکٹر فوڈ، ڈائریکٹر انڈسٹریز، ڈائریکٹر رورل ڈویلپمنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

مزید براں انہوں نے پنجاب حکومت میں مختلف محکموں میں سیکرٹری کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ انہیں دو دفعہ سیکرٹری صحت کی پوسٹ پر بھی تعینات کیا گیا۔ بالآخر وہ گورنمنٹ سروس سے چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ چوہدری اشرف نے بتایا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اعزازی حیثیت سے متعدد سرکاری اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں سے وابستہ رہے ہیں۔

اپنی زندگی کی اہم کامیابیوں پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان میں شیخ زید ہسپتال کا قیام ان کی زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہسپتال کی درخواست ابوظہبی کے زید بن سلطان النیہان نے کی تھی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے