آئی پی ایس اور آئی ای پی کے درمیان اسلامی معاشیات اور مالیات پر تحقیق کو تقویت دینے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

آئی پی ایس اور آئی ای پی کے درمیان اسلامی معاشیات اور مالیات پر تحقیق کو تقویت دینے کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

IPSنے 27 دسمبر 2021 کو اسلامک اکنامکس پروجیکٹ (آئی ای پی) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جو اقتصادیات سے متعلق اسلامی تعلیمات اور اس کے معاشی اثرات کو سمجھنے کے لیےایک تحقیقی منصوبہ ہے اوراس وقت اسلامی معاشیات اور مالیات اور مابعد جدید سائنسی دور میں بازاروں اور معاشرے میں عقیدے کے کردار پر تحقیق کر رہا ہے۔

 IPS-IEP-MoU

ڈاکٹر سلمان احمد شیخ، ڈائریکٹر، آئی ای پی، اور نوفل شاہ رخ، جی ایم آپریشنز، آئی پی ایس  کی دستخط شدہ اس مفاہمتی یاداشت کے باعث دونوں ادارے مشترکہ آن لائن اور آن گراؤنڈ تقریبات کے انعقاد اور انہیں فروغ دینے میں تعاون فراہم  کریں گے، جن کی تفصیل اور رپورٹ  کو  دونوں تنظیموں کی ویب سائٹس  کے ساتھ ساتھ آئی ای پی کی ماہانہ اشاعت ’مورال ریفلیکشنز آن اکنامکس‘ میں نمایاں کیاجائے گا۔

مفاہمتی یاداشت کے مطابق دونوں ادارے مشترکہ طور پر باہمی مفادات کے موضوعات پر رپورٹیں اور کتابیں شائع کریں گے، جبکہ آئی ای پی اپنے ماہنامے  اور ویب سائٹ پر آئی پی ایس کے مؤقر جریدے پالیسی پرسپیکٹیوز میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالوں کے جائزے اور متعلقہ موضوعات پر آئی پی ایس فیلوز کے  تحریر کردہ مضامین  پر تبصرےبھی شائع کرے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے