آئی پی ایس اور پی ایم ایس اے کے درمیان میری ٹائم تحقیق میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت

آئی پی ایس اور پی ایم ایس اے کے درمیان میری ٹائم تحقیق میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت

IPS-PMSA-MoU-2دستخط کی تقریب بذریعہ ویڈیو لِنک کراچی میں پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹرز اور اسلام آباد میں آئی پی ایس کے آفس میں بیک وقت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریننگ پی ایم ایس اے کمانڈر فاروق نے پی ایم ایس اے کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پی ایم ایس اے کی نمائندگی کی جبکہ سابق سفیر اور وائس چیئرمین آئی پی ایس سید ابرار حسین ،شفق سرفراز،  منیجر آؤٹ ریچ ، حافظ انعام، ڈپٹی مینیجر آئوٹ ریچ اینڈ پبلیکیشن ،  اور کلثوم بلال ، آئی پی ایس کی ریسرچ آفیسر نے  آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔ 

 IPS-PMSA-MoU-1

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز ، اسلام آباد (آئی پی ایس) اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے دونوں اداروں کے مابین میری ٹائم کے میدان میں تعاون کو مزید تقویت دینے کے لئے 13 اپریل 2021 کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ 

دستخط کی تقریب بذریعہ ویڈیو لِنک کراچی میں پی ایم ایس اے ہیڈ کوارٹرز اور اسلام آباد میں آئی پی ایس کے آفس میں بیک وقت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹریننگ پی ایم ایس اے کمانڈر فاروق نے پی ایم ایس اے کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پی ایم ایس اے کی نمائندگی کی جبکہ سابق سفیر اور وائس چیئرمین آئی پی ایس سید ابرار حسین ،شفق سرفراز،  منیجر آؤٹ ریچ ، حافظ انعام، ڈپٹی مینیجر آئوٹ ریچ اینڈ پبلیکیشن ،  اور کلثوم بلال ، آئی پی ایس کی ریسرچ آفیسر نے  آئی پی ایس کی نمائندگی کی۔ 

دونوں تنظیموں نے میری ٹائم معاملات میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تاکہ ملک میں موجود سمندر  کی افادیت سے ناواقفیت  کا مقابلہ کیا جاسکے اور سمندر میں قانون کے نفاذ کے سلسلے میں میکانزم اور چیلنجوں  پر غور کیا جا سکے۔  

مفاہمت نامہ کے مطابق  تحقیق کے فروغ ، سیمینارز کے مشترکہ  انعقاد اور صلاحیت پیدا کرنے کی سرگرمیوں میں  تعاون تاکہ پاکستان کے سمندری مفادات  کا تحفظ کیا جاسکے،  وہ میدان ہیں جس میں  دونوں ادارے ایک دوسرے کو مدد فراہم کرینگے۔ 

اس موقع پر  کمانڈر فاروق نے کہا کہ پی ایم ایس اے پاکستان کی سمندری حدود میں قانون نافذ کرنے والی واحد ایجنسی ہے جس نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں قومی اور بین الاقوامی قوانین کے موثر انداز میں نفاظ کو یقینی بنانے کے لئے کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مفاہمت نامہ مشترکہ سمندری تحقیقی اقدامات کی تقویت کے لئے مزید باہمی تعاون کی کوششوں کی راہ ہموار کرے گا ۔ 

اس موقع پر  انھوں نے  آئی پی ایس ٹیم کو کراچی میں پی ایم ایس اے کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ ڈائریکٹر ٹریننگ پی ایم ایس اے نے آئی پی ایس کے ساتھ علمی تحقیق کے وسائل میں اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا۔  اور اس سلسلے میں آئی پی ایس کے محققین جو سمندری معاملات میں تحقیق کررہے ہیں ، ان کو پی ایم ایس اے کی طرف سے معاونت کی پیش کش کی۔ 

پی ایم ایس اے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وائس چیئرمین آئی پی ایس سید ابرار حسین نے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے پی ایم ایس اے کی کوششوں کو سراہا ۔ انکا کہنا تھا کہ   تعلیمی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط  سےمحققین  کو موثر تحقیق کرنے  میں مدد ملے گی۔ 

سابق سفیر نے سمندری  معاملات میں پالیسی پر مبنی تحقیق کو فروغ دینے کے لئے تعاون بڑھانے پر پی ایم ایس اے کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب بحری امور کو بین الاقوامی تعلقات کا اٹوٹ انگ سمجھا جانے لگا ہے، پی ایم ایس اے کے ساتھ ہاتھ ملانا  دونوں اداروں کے کاوشوں کو تقویت دےگا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے