حماس کا حملہ فلسطینیوں کے ساتھ سات دہائیوں کی ناانصافیوں اور بربریت کا نتیجہ تھا: وائس چئیرمین آئی پی ایس

حماس کا حملہ فلسطینیوں کے ساتھ سات دہائیوں کی ناانصافیوں اور بربریت کا نتیجہ تھا: وائس چئیرمین آئی پی ایس

آئی پی ایس کے وائس چیئرمین سابق سفیر سید ابرار حسین نے 4 نومبر 2023 کو انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز (آئ آر ایس) پشاور میں ‘مسئلہ فلسطین اور مستقبل کے امکانات’ کے عنوان سےمنعقدہ ایک سیمینار میں کلیدی تقریر کی۔

اس مسئلے کی تاریخ بتاتے ہوئے انہوں نے دلیل دی کہ حماس کا 7 اکتوبر کا حملہ کسی خلا میں نہیں ہوا تھا، بلکہ یہ ان ناانصافیوں اور بربریت کا ردعمل تھا جس کا فلسطینیوں نے  گزشتہ سات دہائیوں سے سامنا کیا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ غزہ 15 سال سے محاصرے میں ہے اور اسرائیل نے اس معاملے میں نہائیت غیر مناسب رویّہ اپنایا ہوا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بالخصوص مسلم ممالک جنگ بندی کے لیے کوششیں کریں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے