فوری اور باخبر فیصلہ سازی کیریئر کی ترقی کا اہم حصہ ہے-چیئرمین آئی پی ایس

فوری اور باخبر فیصلہ سازی کیریئر کی ترقی کا اہم حصہ ہے-چیئرمین آئی پی ایس

25-26 ستمبر 2021 کو  آئی پی ایس لیڈ (آئ پی ایس کے لرننگ، ایکسیلنس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام) نے اے ائ ای ایس ای سی – نسٹ  سوسائٹی کو یونیورسٹی کے طلباء کے لیے دو روزہ کیریئر ڈویلپمنٹ ورکشاپ کے انعقاد میں سہولت فراہم کی۔

 Status-and-Statistics-of-SDGs-in-Pak

25-26 ستمبر 2021 کو  آئی پی ایس لیڈ (آئ پی ایس کے لرننگ، ایکسیلنس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام) نے اے ائ ای ایس ای سی – نسٹ  سوسائٹی کو یونیورسٹی کے طلباء کے لیے دو روزہ کیریئر ڈویلپمنٹ ورکشاپ کے انعقاد میں سہولت فراہم کی۔

ورکشاپ میں کیریئر کونسلرز ، اساتذہ اور پیشہ ور افراد نے خطاب کیا اور  شرکاء کو عوامی اجتماع سے خطاب، ملازمت کے لیے انٹرویو وغیرہ جیسی صلاحیتوں میں مہارت حاصل کرنے کے گر سکھائے اور انہیں کارپوریٹ دنیا ، روزگار کے موجودہ مواقع اور آجر کی توقعات  پر پورا اترنے کے لیے آگاہی دی۔

ورکشاپ کا اختتام چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمان کے لیکچر سے ہوا، جنہوں نے طلباء کے سامنے کیریئر ڈویلپمنٹ میں فوری اور باخبر فیصلہ سازی کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ پیشہ ورانہ کیریئر کے انتخاب اور اس کو تکمیل تک پہنچانے میں عزائم اور اقدار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے