مشاہداتِ زندگی

MushahidateZindagi thumb

مشاہداتِ زندگی

MushahidateZindagi3

قیمت: ۵۰۰ روپے | صفحات:۲۶۰ | مجلّد

 

 

 

 

 

 

مشاہداتِ زندگی
فصیح الدین

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (آئی پی ایس) سے وابستہ معروف ماہر اقتصادیات اور سابق چیف اکنامسٹ، پلاننگ کمیشن آف پاکستان، فصیح الدین کی کتاب "مشاہداتِ زندگی’ آئی پی ایس پریس (انسٹی ٹیوٹ کے اشاعتی بازو) سے شایع ہو گئی ہے۔ کتاب دو حصّوں: ‘مشاہداتِ دنیا’ اور ‘مشاہداتِ دل’ پر مشتمل ہے۔ ‘مشاہداتِ دنیا’ مختلف موضوعات پر لکھے گئے مضامین اور کہانیوں کا مجموعہ ہے اور ہر ایک کا محرّک کوئی مشاہدہ ہے۔ اس حصّے میں چار شخصیات پر مضامین شامل ہیں: پہلے حکیم محمّد سعید، دوسرے بابائے سنگاپور لی کوان یو، تیسرے شاہ ایران رضا محمّد شاہ اور چوتھے مصنّف کے ایک استاد، اکبر عادل۔ اس کے بعد دو سفروں کا قصّہ ہے جن میں ایک ترکی اور دوسرا دہلی کا سفرنامہ ہے۔ پھر دو مضامین ‘قومی اقتصادی پالیسی کی تشکیل’ اور ‘فرد اور ادارے کی نشونما’ آئی پی ایس میں دیئے گئے لیکچروں پر مبنی ہیں۔ کتاب کے دوسرے حصّے کو ‘مشاہداتِ دل’ کا عنوان دیا گیا ہے جو ہلکے پھلکے انداز میں لکھے گئے پندرہ انشائیوں، خاکوں اور کہانیوں پر مشتمل ہے۔

 

 

 

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے