میری ٹائم اسٹڈی فورم کی پہلی بورڈ میٹنگ

First-board-meeting-of-Maritime-Study-Forum-01

میری ٹائم اسٹڈی فورم کی پہلی بورڈ میٹنگ

 First-board-meeting-of-Maritime-Study-Forum-01

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (IPS) اسلام آباد نے ۸ نومبر ۲۰۱۸ء کو میری ٹائم اسٹڈی فورم (MSF) کی پہلی بورڈ میٹنگ کی میزبانی کی جو ایک قومی پلیٹ فارم ہے اور جس کا مقصد ایسے اداروں، تحقیق کاروں، ماہرین ، پالیسی سازوں، پریکٹیشنروں، پیشہ ورانہ امور کے ماہروں، کاروباری حلقوں اور صحافیوں کو اکٹھا کرتا ہے جن کی دلچسپیاں پاکستان کی بے پناہ بحری صلاحیتوں کی تلاش اور انہیں فروغ دینے میں ہوں۔

میری ٹائم اسٹڈی فورم کی گورننگ باڈی نے سینئر ماہر قانون ڈاکٹر سید محمد انور کو صدر، جنرل مینیجر آپریشنز آئی پی ایس نوفل شاہ رُخ کو جنرل سیکرٹری اور کموڈور (ریٹائرڈ) اکمل کیانی کو بطور خزانچی منتخب کیا۔ بورڈ کے دیگر ارکان کی تفصیل یہ ہے۔ خالد رحمٰن ایگزیکٹو پریزیڈنٹ آئی پی ایس، سید ابو احمد عاکف سابق وفاقی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی، ڈاکٹر اظہر احمد سربراہ شعبہ سماجی علوم بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر عدیل سلمان معروف ماہر معیشت، سلمان جاوید تزویراتی تجزیہ کار اور ڈیجیٹل میڈیا ماہر اور انیلہ شہزاد تزویراتی تجزیہ کار اور قلم کار۔

یہ ذکر کیا جانا ضروری ہے کہ MSF بورڈ آف گورنرز کی درخواست پررکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے چیئرمین/سرپرست کی ذمہ داری کو قبول کیا ہے۔ وہ ’پرنسپل ‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ہیں جو پاکستان میں ایک نمایاں انجینئرنگ اور تعمیرات کی فرم ہے۔ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے سیاست دان ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے