ایمبیسیڈر [ر] تجمل الطاف کی آئی پی ایس میں بطور سینیئر محقق شمولیت

Amb r Tajammul Altafthumb

ایمبیسیڈر [ر] تجمل الطاف کی آئی پی ایس میں بطور سینیئر محقق شمولیت

 Amb-r Tajammul-Altaf

ایمبیسیڈر [ر] تجمل الطاف نے آئی پی ایس میں بطور سینیئر ریسرچ ایسوسی ایٹ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ایمبیسیڈر [ر] تجمل الطاف نے امورِخارجہ میں اپنی سروس کا آغاز 1984 میں کیا اور اب تک وہ بطور سفیر کئ ممالک میں پاکستان کی نمائیندگی کر چکے ہیں۔ حال ہی میں وہ وزارتِ خارجہ سے بطور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ ریٹائر ہوئے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے وزارتِ خارجہ میں ادارہ برائے اسلامی تعاون [آگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن] کے ڈائریکٹر جنرل، فارن سروس ایکیڈمی کے ڈائریکٹر، جبکہ وزارتِ خارجہ میں یورپ، افغانستان، جنوب مشرقی ایشیا اور پیسیفک، ادارہ برائے اقتصادی تعاون [ای سی او]، وسط ایشیائ ریاستوں، اور اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ افئیرز کے ڈائریکٹر جیسے اہم منصبوں پر بھی فرائض سر انجام دیئے۔

علاوہ ازیں سابق سفیر چیک ریپبلک کے دارالحکومت پراگ میں نیو یارک یونیورسٹی، یونیورسٹی آف اکنامکس کے شعبہِ بین الاقوامی تعلقات ، چارلس یونیورسٹی کے اوریئنٹل ڈیپارٹمنٹ، اینگلو امیریکن یونیورسٹی، ٹیکنیکل یونیورسٹی آف لیبیرک کی ٹیکسٹا ئل انجینیرنگ کے شعبہ، ڈیپلومیٹک اکیڈمی اور برنو میں مساریک یونیورسٹی میں گیسٹ  اسپیکر کے طور پر خطاب کرتے رہے ہیں، جبکہ ترکی میں ایدن  یونیورسٹی میں بھی لیکچر دیتے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے