’’ غربت، مذہب اور ترقی (پاکستان میں) – غربت کا مقابلہ کرنے کا اسلامی تصور ‘‘

’’ غربت، مذہب اور ترقی (پاکستان میں) – غربت کا مقابلہ کرنے کا اسلامی تصور ‘‘

ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس خالد رحمٰن نے 23 اکتوبر 2020 کو ایک تین روزہ تربیتی کورس میں ایک لیکچر دیا جس کا موضوع تھا  ’غربت، مذہب اور ترقی (پاکستان میں) – غربت  کا مقابلہ کرنے کا اسلامی تصور‘۔  19-23 اکتوبر   2020   کو منعقد ہونے والی اس تربیتی کورس کا عنوان تھا ’ غربت میں تخفیف کی حکمت ملی: پائیداری کے امور اور آگے کی راہیں‘۔

اختر حمید خان نیشنل سنٹر فار رورل ڈویلپمنٹ ( AHK-NCRD) کے زیر اہتمام  منعقدہ اس تین روزہ تربیتی کورس میں ملک بھر سے سرکاری، غیرسرکاری اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے متعدد سینئر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اپنی تفصیلی پریزینٹیشن میں  رحمن نے اپنا موئقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام زکوٰۃ اورعشر جیسے مستحکم نظام  کے ذریعےغربت کے خاتمے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ اسلام نے غربت کے مسئلے کاحل نکالنے  کے لیے بہت سے راستے بتائے ہیں۔ کچھ معاملات میں ریاست کو اور دیگر میں لوگوں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جبکہ کچھ راستے ایسے بھی  ہیں جہاں معاشرہ اور ریاست اس ذمہ داری کو شیئر  کرتے ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے