سلیم سیٹھی (سابق سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن حکومت پاکستان، سابق سیکرٹری فنانس بلوچستان و آزاد جموں و کشمیر) کے ساتھ The Living Scripts سیریز میں نشست

سلیم سیٹھی (سابق سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن حکومت پاکستان، سابق سیکرٹری فنانس بلوچستان و آزاد جموں و کشمیر) کے ساتھ The Living Scripts سیریز میں نشست

آئی پی ایس  کے سلسلہ وار  پروگرام “The Living Scripts” کی سولہویں  نشست28 اکتوبر2020 ء کو سابق سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن و ایڈیشنل سیکرٹری فنانس حکومت پاکستان، سابق سیکرٹری فنانس بلوچستان و آزاد جموں و کشمیر سلیم سیٹھی کی معیت میں ہوئی۔

اپنی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سیٹھی نے حاضرین کو بتایا کہ وہ پشاور میں پیدا ہوئےاور انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم برن ہال اسکول ایبٹ آباد  سے حاصل کی۔ گورنمنٹ کالج راولپنڈی سے انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد وہ اپنے والد کے ساتھ ایران چلے گئے جہاں وہ ایک طویل عرصہ رہے۔ اسی دوران انہوں نے 1979 میں ایرانی انقلاب کا مشاہدہ بھی کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ایرانی فوجی افسروں کو انگریزی بھی سکھائی۔

سرکاری ملازم کی حیثیت سے گزرے وقت پر گفتگو کرتے ہوئےاسپیکر نے حاضرین کو بتایا کہ انہوں نے مقابلے کے  امتحان میں کامیاب ہونے کے بعدفنانس ڈویژن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے  دوران ملازمت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔

آزاد جموں و کشمیر (AJ & K) میں سیکرٹری خزانہ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے سیٹھی نے ‘بینک آف آزاد کشمیر  ‘کے قیام میں اپنے کردار اور کوششوں پر روشنی ڈالی  اور کہا کہ وہ اسے اپنی سب سے بڑی کامیابیوں میں شمار کرتے ہیں۔

پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی مالیاتی اداروں (IFI’s) کے اثر و رسوخ سے متعلق سوالات پر سیٹھی نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں کی سرپرستی کرنے والے ممالک خصوصا امریکہ نےانہیںقرضے حاصل کرنے والے ممالک پر معاشی دباؤ ڈالنے کے  لیے  استعمال کیاہے۔اجلاس کے اختتام پراسپیکر نے سامعین کو اپنی کتاب میں سے اقتباس پڑھ کر سنائے جو حکایات اور شاعری کا مجموعہ ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے