جاوید حسن علی کے ساتھ ‘The Living Script’ کی نشست

جاوید حسن علی کے ساتھ ‘The Living Script’ کی نشست

living-scrips-javed-hasan-alyآئی پی ایس کے پروگرام ‘The Living Script’ کی دسویں نشست 17جنوری 2020ء کو جاوید حسن علی،  سابق وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکرٹری ماحولیات کے ساتھ منعقد ہوئ۔

The-Living-Scripts-with-Javed-Hasan-Aly 

آئی پی ایس کے پروگرام ‘The Living Script’ کی دسویں نشست 17جنوری 2020ء کو جاوید حسن علی،  سابق وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکرٹری ماحولیات کے ساتھ منعقد ہوئ۔

اپنے بچپن اور تعلیمی زندگی کے بارے میں مختصر گفتگو کرنے کے بعد انہوں نے 40سال سے زیادہ عرصے پر محیط اپنے سول سروس کیریئر پر روشنی ڈالی۔ اس مدت کے دوران انہوں نے ایف آئی اے، وزارتِ دفاع، ایف بی آر، نیپا اور ہوابازی کے مختلف محکموں میں خدمات سرانجام دیں۔ بعد ازاں انہوں نے اس وقت کے وزیرِاعظم پاکستان محمدخان جونیجو کے ساتھ ان کے ذاتی سیکرٹری کی حیثیت سے بھی کام کیا۔ اسپیکر نے دورانِ گفتگو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دوران اپنے کیریئر میں چیلنجنگ صورتِ حال کے حامل ایسے واقعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جن پر وہ اپنی تعلیمی قابلیت کیب بنا پر قابو پاسکے۔ انہوں نے شرکاء بالخصوص نوجوانوں کو پڑھنے کی عادت اپنا نے کا مشورہ دیا جس سے نہ صرف انہیں اپنی شخصیت کے اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ پشت پر موجود علم کی یہ طاقت انہیں زیادہ اہمیت کا حامل اور قیمتی بنا دیتی ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے