"آئی پی ایس نیوز” کا تازہ شمارہ

alt

"آئی پی ایس نیوز” کا تازہ شمارہ

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کا سہ ماہی نیوز لیٹر "آئی پی ایس نیوز” ادارہ کی سرگرمیوں سے باخبر رہنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ سال کی دوسری سہ ماہی کا شمارہ اختصار و جامعیت اورباوقار اظہار کی خصوصیات کے ساتھ شائع ہوگیا ہے۔ اس ۷۰ ویں شمارے میں دوسری سہ ماہی میں ہونے والی ادارہ کی تمام قابل ذکر سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جن میں حال ہی میں قائم ہونے والے آئی پی ایس توانائی پروگرام کی سرگرمیاں نیز چین کے شہر کن منگ میں چین کے علمی ادارے ISASکے ساتھ مشترکہ کانفرنس خاص طور پر نمایاں ہیں۔آئی پی ایس کے اہداف کے مطابق جاری علمی منصوبوں کی معمول کی سرگرمیوں کی معلومات بھی اس شمارے میں شامل ہیں۔دینی تعلیمی اداروں کی شخصی و اداراتی نشوونما پروگرام کی سرگرمیاں، وفاقی بجٹ ۲۰۱۲-۱۳ ءکا جائزہ ، قبائلی علاقوں(FATA)کی صورت حال، قومی دفاعی حکمت عملی، عالمی معاشی بحران اورپاک بھارت تعلقات جیسے موضوعات کے تحت ہونے والی متعدد سرگرمیوں کی تفصیل  اس میں دی گئی ہے۔

نوعیت: خبر
تاریخ :۲۷ جولائی ۲۰۱۲ء

اصل دیکھیے

 

Normal 0 false false false EN-US X-NONE AR-SA

ئی

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے