کیریئر کا آغاز کرنے والے نوجوانوں کے لیے ورک شاپ سیریز

training0

کیریئر کا آغاز کرنے والے نوجوانوں کے لیے ورک شاپ سیریز

 اسلام آباد اور راولپنڈی کے جڑواں شہروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک سو سے زائد نوجوان پروفیشنلز نے اور جنہوں نے حال ہی میں گریجویشن مکمل کی ہے، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے پروگرام LEAD کے تحت  منعقدہ دس روزہ ورک شاپ کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر کروایا ہے۔ یہ ورک شاپ ۲۹ جنوری سے دس فروری ۲۰۱۵ء تک آئی پی ایس ٹریننگ ہال میں ہو رہی ہے۔

آئی پی ایس لیڈ کے تحت یہ ورک شاپ ایک سالانہ سرگرمی کی نوعیت اختیارکر چکی ہے جس میں پروفیشنل زندگی کا آغاز کرنے والے نوجوانوں کے لیے یہ زندگی کا ایک اہم مثبت تجربہ ثابت ہوتی ہے۔اس میں تربیت کی دنیا کی معروف پروفیشنل شخصیات کی رہنمائی میں انہیں اپنی شخصی نشو و نما اور سافٹ اسکلز میں اضافے کے لیے بہترین مواقع میسر آتے ہیں۔ نوجوانوں کی یہ شخصی صلاحیتیں روز مرہ کی زندگی میں سامنے آنے والے چیلنجوں کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے میں مدد گار ہوتی ہیں۔ نیز یہ صلاحیتیں خیالات اور اقدار کو مثبت طور پر روبہ عمل لانے اور شخصی و اداراتی صلاحیت میں مثالی سطح تک اضافہ کرنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ تربیت کی اس اسکیم میں بنیادی توجہ نوجوانوں کی ذہنی، فکری، جذباتی، جسمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت میں ایسا اضافہ کرنے پر دی جاتی ہے جو اس اجتماعیت کی ترقی کے لیے بھی مفید ہو جس سے وہ خود وابستہ ہیں۔

معروف تربیت کار جو اس دس روزہ ورک شاپ میں نوجوانوں سے مخاطب ہوں گے، ان میں شامل ہیں: جناب بشیر جمعہ، پارٹنر، ارنسٹ اینڈ ینگز (پاکستان اور افغانستان)؛ جناب سردار خالد محمود، وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف لرننگ، موبی لنک؛ جناب خالد رحمٰن، ڈائریکٹر جنرل، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز، اسلام آباد؛ جناب وہاج السراج، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، نیا ٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ؛ جناب رفعت اللہ خان، رجسٹرار، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی؛ جناب عبدالصمد خان، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، یوتھ امپیکٹ؛ جناب حارث محمود، ٹریننگ امپیکٹ؛ جناب یاسر مسعود آفاق، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، میما کام اور جناب نبیل امتیاز، چیف آپریٹنگ آفیسر، میما کام۔

training2 training3 training4

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے