فیروزہ ہاشم ہال کا افتتاح

فیروزہ ہاشم ہال کا افتتاح

انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی نئی عمارت کے سیمینار ہال کی تعمیر میں تعاون کے حوالہ سے فیروزہ ہاشم فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کے اعزاز میں سپاس و تشکر کی تقریب ۲۹ستمبر ۲۰۱۱ء کو اِسی ہال میں منعقد ہوئی ۔ اس نجی خاندانی ٹرسٹ کی جانب سے محترمہ فیروزہ ہاشم اورجناب ہاشم مہمانانِ خاص کی حیثیت سے شریک ہوئے۔

 

fhhi4 fhhi8 fhhi9

 

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب ہاشم نے تحقیق اورتحقیق کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے آئی پی ایس کی کوششوں کو سراہااور اس توقع کا اظہار کیا کہ پالیسی ساز، پالیسی سازی کے مرحلہ میں آئی پی ایس جیسے اداروں سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے آئی پی ایس کی ٹیم اوراس کی قیادت کو اپنے ادارہ کی ترقی کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ آئی پی ایس کی نیشنل اکیڈمک کونسل اوربورڈ کے ارکان کی جانب سے جناب اکرم ذکی نے فیروزہ ہاشم فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اوراس تمنا کا اظہار کیا کہ مسلم دانشور اپنے گم گشتہ علمی سرمائے کے احیاء کے ذریعے علمی اورفکری نشاۃ ثانیہ میں اپنا کردار ادا کریں ۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل جناب خالد رحمن نے خصوصی مہمانوں کا تعارف کرایا اورانہیں خوش آمدید کہا۔

 

fhhi10 fhhi6 fhhi3

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے