غیر قانونی تجارت کے معاشی اثرات

eco impt

غیر قانونی تجارت کے معاشی اثرات

 انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے لیڈ کوآرڈی نیٹر عرفان شہزاد نے ’’غیرقانونی تجارت کے معاشی اثرات‘‘ کے موضوع پر پاکستان براڈ کاسٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

۲۷ نومبر ۲۰۱۴ء کو ہونے والے اس سیمینار کا عنوان تھا:  ’’پاکستان میں غیر قانونی تجارت کو روکنے میں صحافیوں کا کردار‘‘۔ ان کی پریزنٹیشن کا خلاصہ یہ تھا کہ غیر قانونی تجارت سے سرکاری خزانہ بھاری آمدنی سے محروم رہتا ہے نیز اس سے سرمایہ کاری اور ضروری جدت طرازی کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر طرح کی مصنوعات یا تو ہمسایہ ممالک سے غیر محفوظ سرحدوں کے ذریعے اسمگل ہو کر پاکستان میںپہنچ جاتی ہیں یا بہت سی معیاری کمپنیوں کی نقلی مصنوعات ملک کے اندر غیرقانونی طور پر تیار ہوتی ہیں جس سے ان معیاری کمپنیوں کو بے حد نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کے حل کے لیے ہمہ جہتی کوششوں کی ضرورت ہے جس میں حکومتی مشینری کی استعداد کار بڑھانا، عوامی شعور اور بیداری کی سطح کو بلند کرنا، ضروری قانون سازی کرنا اور پہلے سے موجود قوانین میں بہتری لانے کے لیے ان میں ضروری تبدیلیاں کرنا شامل ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے