ایمبیسیڈر [ر] سیّد ابرار حسین کی بطور وائس چئیرمین آئی پی ایس تقرری

ایمبیسیڈر [ر] سیّد ابرار حسین کی بطور وائس چئیرمین آئی پی ایس تقرری

سینئیر سفارتکار، مصنّف اور پاکستان کے سابق اسپیشل سیکرٹری، وزارتِ خارجہ سیّد ابرار حسین کو انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز [آئی پی ایس] کے بورڈ آف گورنرز نے ادارے کا وائس چئیرمین مقرر کر لیا ہے۔

سابق سفیر ، جو کہ گزشتہ دو سال سے ادارے کے ساتھ سینئیر ریسرچ ایسوسی ایٹ کی حیثیت سے منسلک تھے ، نے اپنے سفارتی کیرئیر کا آغاز 1983 میں کیا تھا۔ 35 سے زائد سالوں پر محیط عرصے میں انہوں نے کوئیت [1987-1989]، جدّہ [1993-1995]، پراگ [1995-1997]، قندھار [1999-2001]، بیروت [2001-2002]، اور برونائی [2005-2006] میں مختلف حیثیت میں خدمات سر انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ نیپال [2008-2011] اور کوئیت [2013-2014] کے ساتھ ساتھ افغانستان میں بھی پاکستان کے سفیر رہے جہاں وہ پہلے بھی قندھار میں بطور کونسل جنرل [1999-2001] اپنی خدمات سر انجام دے چکے تھے ، جس کے 13 سال بعد 2014 میں وہ کابل میں پاکستان کے سفیر مقرر ہوئے۔ وہ 2018 میں وزارتِ خارجہ سے اسپیشل سیکرٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

افغانستان میں ان کی سفارتی خدمات کی یادداشتوں پر مشتمل ایک کتاب حال ہی میں آئی پی ایس پریس نے شائع کی ہے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے