بین الاقوامی انسانی قوانین اور اصولوں کی اسلامی فقہ کے ساتھ مطابقت کو اجاگر کرنے کے لیے آئی پی ایس اور آئی سی آر سی کے ساتھ مفاہمتی یاداشت

بین الاقوامی انسانی قوانین اور اصولوں کی اسلامی فقہ کے ساتھ مطابقت کو اجاگر کرنے کے لیے آئی پی ایس اور آئی سی آر سی کے ساتھ مفاہمتی یاداشت

بین الاقوامی انسانی حقوق (آئی ایچ ایل) اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کی اسلامی شریعت کے ساتھ مطابقت کو فروغ دینے کے لیے آئی پی ایس اور آئی سی آر سی (انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس) نے مشترکہ منصوبوں اور کوششوں کے ذریعے باضابطہ طور پر ایک تعاون کا آغاز کیا ہے جس کے لیے 18 اگست 2022 کو اسلام آباد میں آئی پی ایس کے دفتر میں ایک  ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

اس تعاون کے دائرہ کار میں مشترکہ قومی، بین الاقوامی اور علاقائی پروگراموں اور تقریبات کا انعقاد، مشترکہ تحقیقی منصوبوں کی انجام دہی، پروموشنل سرگرمیاں اورایڈووکیسی، اور آئی پی ایس کے ذریعے منعقد کی جانے والی تقاریب، لیکچرز اور ٹریننگز میں متعلقہ موضوعات پر آئی سی آر سی کے ماہرین کی شرکت شامل ہے۔

آئی سی آر سی کی جانب سے اسلامی قانون اور فقہ کے علاقائی مشیر ڈاکٹر ضیاء اللہ رحمانی کی جگہ، اس موقع پر موجودوفد کے سربراہ جمال خان، ایڈمن اور فنانس کوآرڈینیٹر عقیل احمد اور آئی پی ایس کی نمائندگی کرتے ہوئے جنرل مینیجر آپریشنز نوفل شاہ رخ نےدستاویز پر دستخط کیے۔یہ غیر پابند قابل تجدید معاہدہ ابتدائی طور پر تین سال کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے