صدر عارف علوی کو قیامِ امن کے حوالے سے پاکستانی نقطہ ہائے نظر پر مبنی تالیف پیش

صدر عارف علوی کو قیامِ امن کے حوالے سے پاکستانی نقطہ ہائے نظر پر مبنی تالیف پیش

سینئر ریسرچ فیلو، انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز  (آئی پی ایس)  اور سابق ڈائریکٹر اور ایسوسی ایٹ ڈین، سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی (سِپس)، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) بریگیڈیئر (ریٹائرڈ)ڈاکٹر طغرل یامین نے8فروری 2023 کو  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایک خصوصی ملاقات کی اور انہیں  انسٹیٹیوٹ کے اشاعتی بازو  آئی پی ایس پریس کی جانب سے ‘انٹرنیشنل پیس کیپنگ: پرسپیکٹیوز فرام پاکستان’ کے عنوان سے اقوام متحدہ کی قیام امن کی کوششوں کے لیے قائم امن فوج میں پاکستانی فوجی دستوں کی شرکت کی تاریخ، تجربات ، مشاہدات، اور ماہرین اور محققین کے نقطہ ہائے نظر پر مبنی  اپنی ادارت میں تالیف کردہ  کتاب بطور تحفہ پیش کی۔

ڈاکٹر یامین نے اس موقع پر صدر کو آگاہ کیا کہ جب سے پاکستان نے 1960 میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں حصّہ لینا شروع کیا ہے، اس نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں سب سے بڑے اور سب سے زیادہ پیشہ ورانہ دستے دینے والے ممالک میں سے ایک ہونے کی شہرت حاصل کی ہے۔ تاہم یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستانی اسکالرز کی جانب سے اس موضوع پر اب تک نہیں لکھا گیا ہے۔مزکورہ کتاب میں اقوام متحدہ کے قیامِ امن کے لٹریچر میں اس واضح خلا کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔

صدر علوی نے ایسے خاص اور انتہائی ضروری علمی کام کی تیاری میں ڈاکٹر طغرل یامین  کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کام عالمی امن کو یقینی بنانے کے مقصد کے لیے پاکستان کے عزم اور اسی مقصد کے حصول کے لیے اس کی کوششوں کو اجاگر کرنے میں بہت کارگر ثابت ہو گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے