وائس چیئرمین آئی پی ایس کا افغانستان سے امریکی انخلا کے بعدکی صورت حال پر ایک ویبنار سے خطاب

وائس چیئرمین آئی پی ایس کا افغانستان سے امریکی انخلا کے بعدکی صورت حال پر ایک ویبنار سے خطاب

وائس چیئرمین آئی پی ایس ایمبیسیڈر (ر) سید ابرار حسین نے ایک ویبنار میں آئی پی ایس کی نمائندگی کی جس کا عنوان تھا ” پوسٹ یو ایس وِدڈراال افغانستان: سیکیورٹی، پولیٹیکل اینڈ سوشیو اکنامک امپلیکیشنز“۔ اس کا اہتمام شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی نے نیٹسول (لاہور) میں30 اگست 2021 کو کیا تھا۔

 Syed Abrar Hussain

سیشن میں سہولت کار کے فرائض بی آئی پی پی کے وائس چیئرمین شاہد نجم نےادا کیےاوراس سے خطاب کرنے والوں میں وائس چانسلر آئی پی ایس کے علاوہ  پروفیسر ڈاکٹر سید حسین شہید سہروردی ، چیئرپرسن شعبہ بین الاقوامی تعلقات ، پشاور یونیورسٹی اور سابق ڈائریکٹر  انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلکٹ اسٹڈیز؛ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) غلام مصطفٰی، سیاسی اور دفاعی تجزیہ کار؛ ڈاکٹر نوید الہٰی، سکول آف گورننس اینڈ سوسائٹی، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے پروفیسر اور سابق فیکلٹی ممبر، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور، شامل تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ)  ابرار حسین نے سابق افغان صدر اشرف غنی کو کابل کے یوں غیر متوقع اور اچانک ہاتھ سے نکل جانے  اور پھر اس کے بعد کے حالات کا کسی حد تک ذمہ دار ٹھرایا۔ انہوں نےخدشہ ظاہر کیا کہ  طالبان کو سخت سیاسی ، سیکورٹی اور معاشی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور نئی بننے والی افغان حکومت کو ملک  کے اندر امن و استحکام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری بالخصوص علاقائی پڑوسیوں سے مدد کی ضرورت ہوگی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے