اسد علی شاہ (سابق DG, ADB)کے ساتھ The Living Scripts کی نشست

اسد علی شاہ (سابق DG, ADB)کے ساتھ The Living Scripts کی نشست

سابق ​​ڈائریکٹر جنرل ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) اسد علی شاہ انیسویں سیشن کے آئی پی ایس کے پروگرام The Living Scripts کے انیسویں اجلاس میں مہمان تھے ، جو۸ جنوری ۲۰۲۱ کو منعقد ہوا۔

اپنی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اسپیکر نے بتایا کہ وہ لاہور میں پیدا ہوئے تھے اورانہوں نے ابتدائی تعلیم اسی شہر سے حاصل کی تھی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ انہوں نےاپنے اسکول کے دنوں میں بہت سی کتابیں پڑھیں اور آج تک اس عادت کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنی اعلیٰ تعلیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ نے آگاہ کیا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (UET) لاہور سے ماسٹر کی ڈگری طلائی تمغے کے ساتھ مکمل کی اور پھر سٹرکچلر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے کے لیے کینیڈا چلے گئے۔ بعد ازاں وہ ملک واپس آئے اور مقابلے کے امتحان میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ امتحان کو اچھے گریڈ میں پاس کرنے کے بعد انہوں نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں سی ایس پی آفیسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اپنے تجربات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ پنجاب میں ۱۹۷۷ ء کے تباہ کن زلزلے کے بعد انہوں نے بحالی پروگرام کی سربراہی کی جس سے بہت سارے لوگوں کو اپنی معمول کی زندگی میں واپس آنے میں مدد ملی۔ مزید برآں انہوں نے پورے پاکستان میں حیات آباد ہاؤسنگ سوسائٹی اور سملی ڈیم سمیت بہت سے دوسرے بڑے ترقیاتی پروگراموں کی سربراہی بھی کی ۔

اسپیکر نے بعد میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کے پیشہ ور سٹاف میں شمولیت اختیار کی اور تنظیم میں ڈائریکٹر جنرل کا اعلی مقام حاصل کیا۔ اس کے بعد وہ ایک بار پھر پاکستان واپس آئے اور نیشنل کمیشن آف پاکستان میں شامل ہوگئے۔

شاہ نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ بالا اداروں کے علاوہ کئی دیگر ریاستی اداروں میں بھی خدمات انجام دیں اور وہ اس وقت اسلام آباد میں گلوبل تھنک ٹنک نیٹ ورک (GTTN) سے وابستہ ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے