مفتیانِ کرام کی آمد

muftit

مفتیانِ کرام کی آمد

 مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مفتیانِ کرام کے ایک وفد نے انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کا علمی و مشاہداتی دورہ کیا۔ اس پروگرام کا اہتمام شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد نے کیا تھا۔ 25نومبر 2015ء کو ہونے والے اس علمی پروگرام میں وفد کے شرکاء کو آئی پی ایس کے وژن، مشن، اغراض و مقاصد اور اب تک کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آؤٹ ریچ شعبہ کے سربراہ نوفل شاہ رخ اور ریسرچ کوآرڈی نیٹر ندیم فرحت گیلانی نے مہمانوں کو بریفنگ دی۔ اس کے بعد بے تکلف ماحول میں سوال و جواب بھی ہوئے — باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ گفتگو کے دیگر موضوعات میں پالیسی کی تشکیل میں تھنک ٹینک اداروں کا کردار، بین الاقوامی صورتِ حال اور پاکستان، مختلف بین الااقوامی معاملات پر پاکستان کی خارجہ پالیسی قابلِ ذکر ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے