ورک شاپ برائے فروغ ِ امن بذریعہ انفرادی سماجی اقدامات

peacead1

ورک شاپ برائے فروغ ِ امن بذریعہ انفرادی سماجی اقدامات

 امن کا پیغام پھیلا کر انتہا پسندی پر قابو پانے کا مقصد حاصل کرنے کے لیے نوجوانوں کے لیے ایک ورک شاپ منعقد کی گئی۔
جنوبی پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زیادہ نوجوانوں نے اس میں شرکت کی۔ اس ورک شاپ میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے امن و سلامتی کی بنیاد پر شروع کیے گئے سماجی اقدامات سے نوجوانوں کو متعارف کروایا گیا۔

پاکستان یوتھ چینج ایڈووکیٹس (PYCA) اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے لرننگ، ایکسی لینس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (آئی پی ایس لیڈ) کے مشترکہ پروگرام کے طور پر یہ ورک شاپ 29 اور 30 اکتوبر 2015ء کو اسلام آباد میں ہوئی۔ واضح رہے کہ یہ اس سلسلہ کا ساتواں پروگرام تھا جس کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں میں معاشرتی سطح پر امن اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔

اس دو روزہ ورک شاپ میں خاص طور پر ان امور کو موضوعِ بحث بنایا گیا جو ہمارے معاشرے میں نفرت، فرقہ واریت، توہین اور جھوٹے پروپیگنڈے پر مبنی پیغامات پھیلانے کی صورت میں سرایت کرتے جا رہے ہیں۔ اس پہلو سے بھی بات ہوئی کہ اس کیفیت کا ردّ کرنے کے لیے اور معاشرے میں افراد کا زاویۂ نظر بدلنے اور اسے مثبت رخ دینے کے لیے نوجوان عملی طور پر کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور ایڈووکیسی مہم چلانے کے لیے کن پہلوئوں کو پیش نظر رکھنا ہو گا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے