نوجوان کارکنوں کے ساتھ قیادت سے متعلق ورکشاپ

نوجوان کارکنوں کے ساتھ قیادت سے متعلق ورکشاپ

نوجوان سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے 28-29 دسمبر 2020 کو قائدانہ صلاحیتوں سے متعلق دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کے لیے آئی پی ایس کا دورہ کیا۔

اس ورکشاپ میں رہنمائی کے فرائض ایگزیکٹو صدر آئی پی ایس خالد رحمٰن نے ادا کیےجنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے اور قائدانہ خوبیوں کو اجاگر کے طریقوں پر تجاویز پیش کیں۔

اسپیکر نے شرکا کو آگاہ کیا کہ اچھے قائدین چیلنجز کو قبول کرتے ہیں، خطرہ مول لیتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچھے قائدین ہمیشہ مشکل حالات میں بھی مواقع کی تلاش کرتے ہیں اور یہ ان کی خوبیاں ہوتی ہیں کہ بند حالات سے کیسے نکلنا ہے، موقع کیے پیدا کرنے ہیں اورناکامیوں سے ڈرنا نہیں۔ یہ صلاحیتیں انہیں ایک اچھے رہنما سے عظیم قائد کی طرف لے جاتی ہیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے