تحقیق اور علمی کاوشوں میں اے آئی ٹولز کا انضمام ضروری قرار

تحقیق اور علمی کاوشوں میں اے آئی ٹولز کا انضمام ضروری قرار

صنوعی ذہانت کی اہمیت اور تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں انقلاب لانے کے لیے اے آئ ٹولز کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی پی ایس نے 11 اگست 2023 کو اپنی تحقیقی ٹیم کے لیے ‘اکیڈمک اور ریسرچ پروفیشنلز کے لیے اے آئ ٹولز کا ممکنہ استعمال’ کے عنوان پر ایک انٹرایکٹو ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

مختلف اور نِت نئے اے آئی ٹولز کے استعمال اور صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئےورکشاپ کے سہولت کار ڈاکٹر شیخ نجم نے بدلتے وقت میں علم کی تخلیق اور علمی تحقیق کے لیے ان مہارتوں کو اہم قرار دیا۔

ان کی طرف سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ عصر حاضر میں تیزی سے ارتقا پذیر ڈیجیٹل منظر نامے میں، مختلف شعبوں میں اے آئ کے انضمام نے ترقی اور پیشرفت کے امکانات کو بے حد وسیع کر دیا ہے۔ پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو بھی اپنے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ پیچھے رہ جانے سے بچنے کے لیے اے آئی ٹولز سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے