اسلامی بنکوں کے لیے شرعی مقاصد پر مبنی اشاریہ کی تیاری

Developing-Shariah-Objectives-thumb

اسلامی بنکوں کے لیے شرعی مقاصد پر مبنی اشاریہ کی تیاری

 Developing-Shariah-Objectives

آئی پی ایس کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر زاہد صدیق مغل نے  30 اگست2018ء کو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں منتخب سینئر تعلیمی اور شرعی ماہرین کے اجتماع میں اسلامی بنکنگ اور مالیاتی صنعت کی نمائندگی کرتے ہوئے تحقیق پر مبنی اپنا کام پیش کیا جس کا موضوع تھا ”اسلامی بنکوں کے لیے شرعی مقاصد پر مبنی اشاریہ کی تیاری“۔

اس موقع پر موجود ماہرین میں ڈاکٹر وقار مسعود خان سابق سیکرٹری خزانہ پاکستان، ڈاکٹر محمد طاہر منصوری رکن شریعہ بورڈ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)، ڈاکٹر مشتاق احمد ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (IIUI)، پروفیسر محمد ایوب ڈائریکٹر رفاہ سنٹر آف اسلامک بزنس اور ممبر شریعہ بورڈ خیبر بنک اور ڈاکٹر عتیق الظفر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اکنامکس (IIIE) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد شامل تھے۔

ماہرین نے ڈاکٹر مغل کے تحقیقی کام کا تنقیدی جائزہ لیا اور سراہتے ہوئے بہتری کی تجاویز دیں۔ اشاریہ کے مؤلف ڈاکٹر مغل نے ماہرین کے تبصروں اور آراء پر اپنا نقطۂ نظر پیش کیا۔ اکثر ماہرین نے ایسے اشاریہ کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا تاکہ ۸۰-۱۹۶۰ کی دہائیوں میں اسلامی اقتصادیات کے بانیان ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی، پروفیسر خورشید احمد اور ڈاکٹر عمر چھاپرا کی جانب سے شریعہ مقاصد کی توضیحات کی روشنی میں اسلامی بنکوں کے طرزِ عمل و مسائل کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا رہے۔ مذکورہ بالا ماہرین اسلامی اقتصادیات نے چالیس برس قبل اس موضوع پر ابتدائی کام کیا تھا۔

اس نشست کی صدارت آئی پی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب خالد رحمٰن نے کی جبکہ نظامت کے فرائض آئی پی ایس کے سینئر ریسرچ فیلو ڈاکٹر شہزاد اقبال شام نے ادا کیے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے