اعجاز احمد قریشی (سابق وفاقی سیکرٹری ) کے ساتھ ‘دا لیوِنگ اسکرپٹس’سیریز کی نشست

اعجاز احمد قریشی (سابق وفاقی سیکرٹری ) کے ساتھ ‘دا لیوِنگ اسکرپٹس’سیریز کی نشست

سابق وفاقی سیکرٹری اعجاز احمد قریشی کے ساتھ آئی پی ایس کے پروگرام The Living Scripts  کا چھبیسواں اجلاس ۲ اور ۳۰ جولائی ۲۰۲۱ کو دو  نشستوں میں منعقد ہوا۔

قریشی نے اپنے خاندانی  پس منظر سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ان کے والد اور دادا دونوں محکمہ تعلیم سے وابستہ رہے۔

اپنی تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے سابق وفاقی سیکرٹری نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سےحاصل کی لیکن بعد میں اعلیٰ تعلیم کے لیے پشاور منتقل ہوگئے۔ وہاں انہوں نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم ایڈورڈز کالج پشاور سے مکمل کی اور اس کے بعد ایف سی  کالج لاہور میں داخلہ لے لیا۔

قریشی نے 1972 میں مقابلے کے امتحان میں کامیابی کے بعد پاکستان کی سول سروسز میں شمولیت اختیار کی اور خیبر پختونخوا میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ڈویلپمنٹ) سمیت کئی محکموں میں اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، کمشنر اور صوبائی سیکرٹری کی ذمہ داریاں ادا کیں۔

اسپیکر نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد کو دیا جنہوں نے انہیں نصاب کے علاوہ  دیگرکتابوں کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دی جس نے ان کی رائے میں آگے چل کر عملی زندگی  کے ہر پہلو میں ان کی بہت مدد کی۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے