چیئرمین آئی پی ایس کی سی پی جی راؤنڈ ٹیبل میں پاکستان کے پری الیکشن لینڈسکیپ پر گفتگو

چیئرمین آئی پی ایس کی سی پی جی راؤنڈ ٹیبل میں پاکستان کے پری الیکشن لینڈسکیپ پر گفتگو

جرمن-ساوًتھ ایشین سینٹر آف ایکسیلینس فار پبلک پالیسی اینڈ گُڈ گورننس نے چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کو 7 فروری، 2024 کو اپنی ‘ایشیا ان ریویو’ ویبینار سیریز کے سلسلے میں منعقد کیے جانے والے گول میز مباحثے بعنوان ‘ ڈی کوڈنگ پاکستانز پری الیکشن لینڈسکیپ’ پر گفتگو کرنے کے لیے مدعو کیا۔

پاکستان میں منعقد ہونے والے 2024 کے عام انتخابات کے حوالے سے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے رحمٰن نے انتخابات میں گہما گہمی کی کمی میں کردار ادا کرنے والے تین عوامل پر روشنی ڈالی: پہلا، طے شدہ انتخابات کی تاریخ سے متعلقہ غیر یقینی صورتحال؛ دوسرا، بڑِی سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی اور قانونی جدوجہد پر توجہ، جسے خود انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، اور تیسرا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا اہم کردار، جس نے مرکزی پارٹیوں کے درمیان جاری بیانیہ کی کشمکش کو عروج پر پہنچا دیا۔ سوشل میڈیا کا اس طرح کا اثر پہلے نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ انتخابات کی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ایسا مؤثر استعمال یا تو موجود ہی نہیں تھا ، یا یہ اس وقت اپنے ابتدائی مراحل میں تھا۔

انتخابات کی ساکھ کے بارے میں رحمٰن نے مشاہدہ کیا کہ انتخابات کے انعقاد کے بارے میں سوالات اور دھاندلی کے الزامات کسی حد تک ملک میں تاریخی طور پر ایک عام بات ہے۔تاہم 2024 کے انتخابات کے بارے میں تاثرات کی تشکیل میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے ، اور انتخابات کے مجموعی منظر نامے پر غور کرتے وقت اس پہلو کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے