چیئرمین آئی پی ایس 2024 کا سانیا فورم سے خطاب: بین الاقوامی سیکیورٹی اور پائیدار ترقی کے لیے عالمی حکمرانی میں اصلاحات پر زور

چیئرمین آئی پی ایس 2024 کا سانیا فورم سے خطاب: بین الاقوامی سیکیورٹی اور پائیدار ترقی کے لیے عالمی حکمرانی میں اصلاحات پر زور

چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن کو 21 دسمبر 2024 کو چین کے شہر سانیا، ہیانان میں منعقد ہونے والے 2024 سانیا پبلک سیکیورٹی فورم سے خطاب کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ یہ فورم چین گولڈن ایگل پیس ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے "ترقی اور بین الاقوامی سیکیورٹی” کے عنوان پر منعقد کیا گیا تھا۔

فورم سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے خالد رحمٰن نے سیکیورٹی اور ترقی کے درمیان اہم، ناگزیر اور ہم آہنگ تعلق کو اجاگر کیا، اور کہا کہ دنیا کے جدید حالات میں صرف فوجی حکمت عملیوں پر انحصار کرنے والا روایتی طریقہ اب مؤثر نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے نئے اور جدید طریقوں کی ضرورت ہے تاکہ تنازعات کو روکا جا سکے، تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔ ایک محفوظ ماحول سرمایہ کاری، اختراع اور ترقی کو فروغ دیتا ہے، جبکہ عدم استحکام معیشت، تعلیم اور سماجی ترقی میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔

رحمٰن نے مقامی اور عالمی سطح پر سیکیورٹی اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا، جن میں چین کے اندرونی استحکام، جنوبی چین سمندر جیسے علاقائی سیکیورٹی مسائل، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) جیسے عالمی منصوبوں کے ساتھ وابستہ بڑھتے ہوئے خطرات شامل ہیں۔

بی آر آئی کے حوالے سے رحمٰن نے کہا کہ یہ منصوبہ انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، عوامی سیکیورٹی کی پائیداری پر زیادہ توجہ دیتا ہے، اور شمولیت اور مشترکہ مشاورت کے اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ ساتھ ہی، یہ انیشی ایٹو عالمی حکمرانی کے مختلف پہلوؤں جیسے معیشت، معاشرت، ماحولیات اور سیکیورٹی کو یکجا کرتا ہے اور ایک نئے حکومتی ماڈل کی تعمیر کو فروغ دیتا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کا اختتام عالمی حکمرانی میں جامع اصلاحات کی حمایت کرتے ہوئے کیا تاکہ ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خطرات سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے اور آج کی باہمی طور پر جڑی ہوئی جڑی دنیا میں پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے