“The Living Scripts” میں ظفر قادر کے ساتھ نشست

“The Living Scripts” میں ظفر قادر کے ساتھ نشست

living-scripts

آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام “The Living Scripts” کے ساتویں اجلاس کی یہ دوسری نشست تھی جو چیئرمین تعلیم فاؤنڈیشن ظفر قادری کے ساتھ ہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام آئی پی ایس لیڈ (The learning, excellent and development Program of IPS) کرتا ہے۔

The-Living-Scripts-with-Zafar-Qadir

آئی پی ایس کے سلسلہ وار پروگرام “The Living Scripts” کے ساتویں اجلاس کی یہ دوسری نشست تھی جو چیئرمین تعلیم فاؤنڈیشن ظفر قادری کے ساتھ ہوئی۔ اس پروگرام کا اہتمام آئی پی ایس لیڈ (The learning, excellent and development Program of IPS) کرتا ہے۔

30 اگست 2019ء کو منعقدہ پہلی نشست میں ظفر قادر نے اپنے بچپن کے واقعات سناتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ابتدا میں ڈاکٹر بننا چاہتے تھے لیکن بعد میں وہ پاکستان کی مسلح افواج میں شامل ہوگئے۔ تاہم کچھ سال بعد پیراشوٹ کورس کے دوران ایک حادثے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جس کےباعث انہیں طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ لینا پڑی۔ پھر انہوں نے CSS کا امتحان پاس کرکے سول سروس میں شمولیت اختیار کرلی۔ دورانِ سروس انہوں نے ملک بھر میں بہت اہم پوزیشنوں پر خدمات سرانجام دیں۔

دوسری نشست 26 ستمبر 2019ء کو ہوئی۔ اس نشست میں انہوں نے سامعین کو ایک متاثرکن کہانی سنائی کہ کس طرح وہ تعلیم فاؤنڈیشن قائم کرنے کا خیال دل میں لائے اور پھر انہوں نے کس طرح اپنے اس خواب کی تکمیل میں چیلنجوں کا سامنا کیا۔ قادر نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کا پہلا اسکول کوہلو میں 1989ء میں قائم ہوا تھا جس میں صرف 30 طلباء تھے۔ اس کے بعد اس کامیاب ماڈل کو 1991ء میں ژوب ایجنسی، 1992ء میں قلعہ سیف اللہ، 1993ء میں لورالائی اور مسلم باغ اور 1994ء میں پشین اور سوئی (ڈیرہ بگتی) میں جاری رکھا گیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت تعلیم فاؤنڈیشن ہر سال اوسطاً چار ہزار طلبا کو تعلیم دے رہی ہے۔ انہوں نے فاؤنڈیشن کے قیام کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے