”عقابی نگاہ“ – انسانی نفسیات پر ایک ورک شاپ

eagleey

”عقابی نگاہ“ – انسانی نفسیات پر ایک ورک شاپ

 انسانی نفسیات کی بنیاد پر شخصیت کی پہچان کے لیے ” عقابی نگاہ“ کے عنوان سے ایک ورک شاپ لرننگ، ایکسی لینس اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (LEAD) آئی پی ایس کے زیر اہتمام ۵ مئی ۲۰۱۵ء کو ہوئی۔ اس ورک شاپ میں آئی پی ایس لیڈ سے وابستہ نوجوانوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد آصف نے پروگرام کنڈکٹ کیا۔ وہ پاکستان کے ایک سینئر اور تجربہ کار ٹرینر ہیں جو انسانی نفسیات پر مبنی ورک شاپس کے انعقاد کی خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ ان کا خاص میدان کلینیکل ریسرچ ہے۔

انہوں نے اس ورک شاپ کا تصور پرندوں کی دنیا کے شہنشاہ اور شکاری ”عقاب“ کی حکمتِ عملی سے اخذ کیا ہے، جو سب سے پہلے اپنے اردگرد کا بغور مشاہدہ کرتا ہے، پھر اپنے شکار کا واضح تعین کرتا ہے اور بالآخر اپنے ہدف پر بھرپور حملہ کرتا ہے۔ انسانی معاشرے میں دوسروں کو صحیح طور پر سمجھنے کے لیے جس مہارت کی ضرورت ہوتی ہے، اسے انہوں نے ”عقابی نگاہ“ کا نام دیا ہے۔

عمومی انسانی نفسیات کے لحاظ سے انسانوں کی چار اقسام کی جاتی ہیں جنہیں چار رنگوں سے منسوب کیا گیا ہے: سرخ، پیلا، نیلا اور سبز۔ ہر رنگ انسانوں کے ایک خاص گروپ کے مزاج اور ان کی خصوصیات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے شرکاء کو وہ طریقے بھی سکھائے جو مختلف رنگوں اور متنوع خصوصیات رکھنے والے انسانوں سے معاملہ کرنے میں پیشِ نظر رکھے جانے چاہییں۔ شرکاء نے اس ورک شاپ کو بہت مفید پایا کہ وہ ان نفسیاتی طریقوں سے آگاہ ہوئے جو عملی دنیا میں انسانوں سے واسطہ پیش آنے میں اختیار کیے جاتے ہیں، خواہ وہ دوست، ہم کار، گاہک یا طالب علم ہوں۔

Share this post

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے